(ایجنسیز)
پیرس: فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کی آٹھ عالمی طاقتوں کے گروپ جی ایٹ سے روس کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کی رکنیت یوکرین میں جاری بحرانی کیفیت اور کرائمیا کی وجہ سے کی گئی۔
دنیا کی دیگر سات عالمی طاقتوں نے پہلے ہی رواں سال جون میں سوچی میں شیڈول جی ایٹ میٹنگ میں شرکت کی تیاریاں منسوخ کر دی تھیں۔
فرانسیسی
لارنٹ فیبئس نے منگل کو یورپ-1 ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جی ایٹ کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے روس کی شرکت کو معطل کر دیا ہے ہمیں امید ہے کہ دیگر تمام ساتت بڑے ملک روس کے بغیر متحد رہیں گے۔
فیبئس نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
امریکا اور یورپی یونین نے روس کی جانب سے کائمیا پر فوج کشی کرنے پر منگل کو اس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔